صفحہ اول

مٹن کڑاہی بنانے کا طریقہ

اجزاء

بکرے کی ران ایک کیلو (چھوٹے ٹکڑے)

تیل ایک کپ

ادرک اور لہسن کا پیسٹ دو کھانے کے چمچ

ٹماٹر آدھا کلو

دہی ایک چوتھائی کپ

نمک حسب ذائقہ

لال مرچ ایک چائے کا چمچ (پیسی ہوئی)

گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ (پسا ہوا)

دھنیا ایک کھانے کا چمچ (پیسا ہوا)

کالی مرچ ایک کھانے کا چمچ (کٹی ہوئی)

ہری مرچ (آٹھ سے دس عدد)

ثابت ہرا دھنیا آدھا

ادرک دو کھانے کے چمچ (باریک کٹی ہوئی)

ترکیب

پین یا کڑاہی میں تیل گرم کر کے اس میں گوشت شامل کر لیں۔ اب اس میں ادرک لہسن پیسٹ ڈال کر درمیانی آنچ پر اتنا پکائیں کہ پانی خشک ہو جائے۔ اس کے بعد گوشت میں تین گلاس پانی شامل کر کے ڈھانپ کر اتنا پکائیں کہ گوشت گل جائے۔

جب گوشت آدھا گل جائے تو اس میں ٹماٹر، دہی، نمک اور پسی لال مرچ شامل کر لیں۔ گوشت کو ہلکی آنچ پر پکنے دیں اور اتنا پکائیں کہ اچھی طرح گل جائے۔ پھر اس میں گرم مصالحہ پاؤڈر، کٹا دھنیا، کالی مرچ، ثابت ہری مرچ ڈال کر مکس کر کے آنچ سے ہٹا دیں۔

نان، رائتہ اور سلاد کے ساتھ سرو کریں۔

جواب دیں

Back to top button

New Report

Close