خبریںصفحہ اول

سیاہ حلقے آنکھوں کی خوبصورتی کے دشمن

خوبصورت آنکھیں ہر ایک متاثر کرتی ہیں اور ہر شخص چاہتا ہے کہ اس کی آنکھیں روشن اور چمکدار ہوں لیکن آج کل کی مصروف زندگی نے آنکھوں سے خوبصورتی اور چمک چھین کر اس کی جگہ سے ہکے رکھ دیئے ہیں۔ غیر متوازن غذا کا استعمال، عمر کے ساتھ بڑھتے تفکرات، نیند کی کمی، پریشانی اور ڈپریشن، رات دیر تک مدھم روشنی میں مطالعہ کرنا، نظر کی کمزوری کے باوجود چشمے کا استعمال نہ کرنا آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں کا سبب بنتے ہیں۔ ان حلقوں کو چھپانے کے لئے سستی کاسمیٹکس کا استعمال خرابی بڑھانے میں سونے پر سہاگے کا کام کرتا ہے۔

سیاہ حلقوں کی پریشانی سے نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو لیموں کا عرق روغن چنبیلی میں ملا کر رات کو سونے سے پہلے سیاہ حلقوں پر لگائیں۔ اسی طرح کھیڑے اور آلو کے قتلے آنکھوں پر رکھنے سے آنکھوں کی سوجن اور تھکن ختم ہو جاتی ہے۔ کاٹن لے کر ہلکی چائے کے محلول میں تر کریں اور دس سے پندرہ منٹ تک آنکھوں پر رکھیں۔ اس کے علاوہ کاٹن کو عرق گلاب میں تر کر کے آنکھوں میں رکھنے سے بھی تیزی سے بہتری آئے گی۔ اگر نظر کمزور ہے تو ٹی وی دیکھنے کے لیے ضرور عینک کا استعمال کریں ورنہ حلقے بڑھ جائیں گے۔ جو لوگ بہت دیر تک کمپیوٹر کا استعمال کرتے ہیں وہ رات کو آنکھوں میں عرق گلاب ضرور ڈالیں۔ پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔ اسی طرح ڈاکٹر کے مشورے سے وٹامن بی، آئرن اور وٹامن ای کا چند روز استعمال کریں۔

ہلکے بہت جلد غائب ہو جائیں گے۔ وٹامن سی کے استعمال سے آپ کی جلد کی دلکشی میں بھی اضافہ ہو گا اور حلکے بھی ختم ہو جائیں گے۔

جواب دیں

Back to top button

New Report

Close