صفحہ اول

**وطن صرف زمین نہیں، ہماری امانت ہے**

**وطن صرف زمین نہیں، ہماری امانت ہے**

رائٹر :    طحہ جاوید

*یہ وطن صرف زمین کا ایک ٹکڑا نہیں، یہ ہمارے بزرگوں کی قربانیوں، ہماری نسلوں کی امیدوں اور ہمارے مستقبل کی امانت ہے۔*

ہم پرچم کو بلند دیکھنا چاہتے ہیں تو ہمیں اپنے کردار کو بھی بلند کرنا ہوگا۔

ہم پاکستان کو سرسبز دیکھنا چاہتے ہیں تو ہمیں صرف پرچم کے سبز رنگ پر نہیں، *اپنی زمین کے سبز مستقبل پر بھی توجہ دینی ہوگی۔*

جس وطن کے حصول کے لیے نسلوں نے قربانیاں دیں، آج اسی وطن کی حفاظت صرف سرحدوں پر نہیں بلکہ *اس کے پانی، ہوا، درختوں اور قدرتی وسائل کی حفاظت سے بھی ہوگی۔*

*ایک درخت لگانا صرف زمین میں پودا لگانا نہیں، بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے زندگی کا چراغ روشن کرنا ہے؛ اور پانی کی ایک ایک بوند بچانا دراصل پاکستان کے مستقبل کو محفوظ کرنا ہے۔*

آزادی کا جشن تب ہی مکمل ہوگا جب ہمارے ہاتھ میں پرچم کے ساتھ ایک پودا بھی ہو، ہماری زبان پر پاکستان زندہ باد کے ساتھ پانی بچانے کا عہد بھی ہو، اور ہمارے دل میں وطن کی محبت کے ساتھ اس کی حفاظت کا جذبہ بھی ہو۔

Back to top button

New Report

Close