صفحہ اول
تکہ بوٹی بنانے کا طریقہ

اجزاء
بکرے کا گوشت 500 گرام
دہی آدھا کپ
پپیتا پیسٹ ایک چوتھائی کپ
لہسن دو چائے کے چمچ
ادرک ایک کھانے کا چمچ
لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچ
گرم مصالحہ ایک کھانے کا چمچ
ہری مرچ کا پیسٹ دو کھانے کے چمچ
لال مرچ دو کھانے کے چمچ (پسی ہوئی)
نمک ایک چائے کا چمچ
گھی دو کھانے کے چمچ
ترکیب
ایک پیالے میں دہی، پپیتے کا پیسٹ، لہسن، ادرک، لیموں کا رس، گرم مصالحہ، ہری مرچ کا پیسٹ، لال مرچ اور نمک ڈال کر مکس کریں۔ اس مکسچر میں گوشت کو میری نیٹ کر لیں۔ پھر ان کو اسکیورز پر لگائیں اور گرل کریں۔ آخر میں برش کی مدد سے گھی لگائیں۔ مزے دار ٹکہ بوٹی کچومر کے ساتھ سرو کریں۔