بلاگ

کراچی ميں بجلی کا بحران

ام ریشائل (کراچی)

ایک بار پهر کراچی شہر بجلی کے بدترین بحران کا شکار ہو گيا ہے۔ کراچی کے بيشتر علاقوں ميں بجلی نایاب ہو گئی۔ کئی علاقوں ميں بجلی رات بهر غائب رہتی ہے۔ جسکی وجہ سے شہریوں کو بے حد مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ یہاں یہ بات اہم ہے کہ شہر کے مختلف علاقوں ميں مينڻينيس کے نام پر لوڈشيڈنگ کی وجہ آئے روز کئی گهنڻے بجلی بند رہنا معمول بن چکا ہے۔ اس سے گهریلو کاموں ميں بهی بہت دشواری پيش آ رہی ہے۔ اسکا زیادہ اثر طلبہ پر پڑ رہا ہے۔ لوڈشيڈنگ سے طلبہ کی پڑهائی متاثر ہو رہی ہے۔ امتحانات کی تلوار بچوں کے سروں پر لڻک رہی ہے ليکن کے اليکڑک کی انتطامہ کو اسکی کوئی پروا نہيں ہے اور نہ ہی حکومتِ پاکستان کی جانب سے اس معاملے پر کوئی خاص توجہ دی جا رہی ہے۔ پاکستان کا آدها روزگار کراچی کی صنعت کاری پر مبنی ہے، ليکن کراچی کی بجلی کے بحران نے اس پر بهی بہت برا اثر ڈالا ہے۔

بجلی نہ ہونے کی صورت ميں صنعتوں ميں کام کرنے والے لوگوں کا روزگار بهی کم ہو گيا ہے۔ اسی طرح مون سون کی بارشوں ميں بهی بجلی نہ ہونے کے برابر ہے۔ پہلی مون سون بارش کے بعد کئی گهنڻوں تک لوڈشيڈنگ کی وجہ سے کراچی تاریکی ميں ڈوبا رہا۔ یہ وہ شہر تو نہيں جسے روشنيوں کا شہر کہا جاتا تها۔ لوڈشيڈنگ اور کے اليکڑک کی بدمعاشی نے اس شہر کا حال برا کر دیا ہے۔ عام عوام کی فریاد نہ تو وفاقی حکومت سنتی ہے نہ ہی صوبائی حکومت۔ حکومتِ پاکستان سے خاص اپيل ہے کہ وہ لوڈشيڈنگ کا مسئلہ جلد از جلد حل کر دیں تا کہ عوام سکھ کا سانس لے سکيں۔

جواب دیں

Back to top button

New Report

Close