
اجزاء:
قیمہ آدھا کلوچ
چنے کی دال آدھا پاؤ
آلو ڈیڑھ پاؤ
کالی مرچ تین گرام
انار دانہ 02 چمچ
دھنیا سبز 01 گٹھی
دار چینی 03 گرام
پودینہ 01 گٹھی
کچا آم 01 عدد
نمک حسب ضرورت
سرخ مرچ حسب ضرورت
پیاز 02 عدد درمیانے سائز کے
لہسن 08 جوئے
انڈے 03 عدد
ادرک پیسا ہوا 01 چمک
گھی یا کوکنگ حسب ضرورت
ترکیب:
دال کو ایک گھنٹہ بھگونے کے بعد قیمہ سمیت نمک، سرخ مرچ اور لہسن ڈال کر پکنے کے لیے رکھ دیں اور گل جانے پر پانی خشک کر کے پیس لیں۔ آلو بھی اُبال کر پیس لیں اور اس میں پیاز باریک کاٹ کر شامل کر لیں۔ انار دانہ صاف کر کے دھوئیں اور اس کے بعد سل پر باریک پیس لیں۔ اس کے بعد اس میں ہرا دھنیا، ہری مرچ، سرخ مرچ، نمک، آم اور پودینہ ڈال کر پانی شامل کئے بغیر باریک چٹنی تیار کر لیں۔ پیسے ہوئے قیمے میں گرم مصالحہ اور ادرک پیس کر ملا دیں۔ نمک اور سرخ مرچ بھی حسب پسند ملائیں اور اچھی طرح گوندھ لیں۔ اب قیمے کے آمیزے سے گول کباب تیار کر لیں اور ہر دو ٹیکیوں کے درمیان میں ایک چھوٹی سی ٹیکیا آلوؤں کی اور ایک چھوٹی سے گولی چٹنی کی بنا کر رکھ لیں۔ اب اس کے کنارے اندر کو موڑ کر ٹکیوں کے منہ بند کر دیں۔ آخر میں انڈا لگا کر فرائی کر لیں۔ مزے دار چٹنی بھرے شامی کباب تیار ہیں۔