خبریں
رویت ہلال کمیٹی کی ذی الحج کے چاند سے متعلق اہم خبر

کراچی: ملک بھر میں ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا، یکم ذی الحج 12 جولائی اور عید الاضحی 21 جولائی کو ہوگی۔
پاکستان میں ذی الحج 1442 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کی مرکزی اور زونل کمیٹیوں کے اجلاس منعقد ہوا۔جس کی صدارت چیئرمین مولانا عبدالخبیرآزاد کی زیر صدارت منعقد ہوا۔
اجلاس کے بعد مولانا عبدالخبیرآزاد نے چاند نظر نہ آنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں کہیں بھی چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی اس لیے اب یکم ذی الحج 12 جولائی کو ہوگی اسی طرح عید الاضحی 21 جولائی کو منائی جائے گی۔