خبریںشوبزصفحہ اولملٹی میڈیا

دنیا سوشل میڈیا کی ہےکوئی “مرے یا جیے” بس اسٹیٹس لگا دو،فیصل قریشی

لاہور: معروف اداکار و میزبان فیصل قریشی نے سوشل میڈیا پر اسٹیٹس لگانے والوں پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دنیا سوشل میڈیا کی ہے،کوئی مرے جا جیے بس اسٹیٹس لگا دو۔

فیصل قریشی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری کی گئی اسٹوری میں کہا کہ یہ دنیا صرف سوشل میڈیا کی حد تک رہ گئی ہے، کوئی مرے یا زندہ رہے، بس اسٹیٹس لگا دو۔

اداکار نے اسٹیٹس لگانے والوں پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کسی کے جنازے یا دکھ درد میں شرکت نہیں کرتے لیکن خبروں میں آنے کے لیے سوشل میڈیا پر لکھ دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ دیکھ کر بیحد افسوس ہوا کہ جن کے لیے عامر لیاقت نے بہت کچھ کیا، وہ ان کے نمازِ جنازہ میں موجود نہیں تھے۔

Back to top button

New Report

Close