
واٹس ایپ کمپنی آئے روز نت نئے فیچرز پر کام کرتی رہتی ہے اس بار کمیونیٹیز کا فیچر متعارف کروادیا ہے، یہ فیچر فیس بک گروپس سے ملتا جلتا ہے۔
اس فیچر پر اپریل 2022 سے کام کیا جارہا تھا جس کا بنیادی مقصد ٹیلیگرام گروپس کو ٹکر دینا ہے اور اب اسے دنیا بھر کے صارفین کے لیے متعارف کرایا جارہا ہے۔
کمیونٹیز میں واٹس ایپ گروپس کے مختلف فیچرز جیسے چیٹ، فائل شیئرنگ سپورٹ، گروپ ویڈیو کال اور ایموجی ری ایکشنز دستیاب ہوں گے جبکہ ایڈمن ٹولز سمیت دیگر فیچرز بھی دیے جائیں گے۔
نئے فیچر کی خاص بات یہ ہے کہ ایڈمنز ہی اراکین کے ساتھ مین اناؤنسمنٹ گروپ میں اعلانات شیئر کرسکیں گے اور ایک کمیونٹی کے ہزاروں اراکین ہوں گے۔ یہ اراکین چھوٹے سب گروپس بناسکیں گے جن کی منظوری ایڈمنز دیں گے۔
اس کے ساتھ ساتھ واٹس ایپ کی جانب سے 32 افراد پر مشتمل ویڈیو کالزکے فیچر کو بھی صارفین کے لیے متعارف کرایا جارہا ہے۔
کمپنی کے مطابق یہ دونوں فیچر دنیا بھر میں متعارف کرانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور آنے والے ہفتوں یا مہینوں میں تمام صارفین کو دستیاب ہوں گے۔