خبریںصفحہ اول

عدالتی احکامات پر دعا زہرا کو 10 رکنی میڈیکل بورڈ کے سامنے پیش کردیا گیا

کراچیعدالتی احکامات پردعا زہرا کو 10 رکنی میڈیکل بورڈ کے سامنے پیش کردیا گیا۔ دعا زہرا کو آج لاہورسے کراچی منتقل کیا گیا تھا۔

کراچی سے لاپتا ہوکر پنجاب میں پسند کی شادی کرنے والی دعا زہرا کو عمر کے تعین کے لئے 10 رکنی میڈیکل بورڈ کے سامنے پیش کردیا گیا۔ دعا زہرا کے مختلف ٹیسٹ اورایکسرے کئے جائیں گے اورپیدائشی سرٹیفیکیٹ سمیت دیگردستاویزات بھی چیک کی جائیں گی۔

پولیس کے مطابق دعا کا شوہر ظہیر احمد اپنے طور پر کراچی پہنچا ہے اور  ظہیر کو میڈیکل بورڈ میں جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

کراچی کی مقامی عدالت نے 25 جون کو جاری کیے جانے والے فیصلے میں دعا زہرا کے میڈیکل کے لیے بورڈ بنانے کا حکم دیا تھا جس کے بعد پولیس ٹیم دعا کو لینے لاہور پہنچی تھی۔

عدالت نے کہا تھا کہ کیس کی مزید تحقیقات اور میڈیکل بورڈ بنانےکا حکم دے دیتے ہیں، عمر کے تعین کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کے لیے سیکرٹری صحت کو لکھیں گے، سیکرٹری صحت میڈیکل بورڈ سے متعلق عدالت کو بھی آگاہ کریں، بچی کو یہاں لے کر آئیں یا وہاں میڈیکل کرائیں یہ پراسیکیوشن کا مسئلہ ہے۔

Back to top button

New Report

Close