خوش باش لوگوں کی فہرست میں فن لینڈ پہلے نمبرپر

فن لینڈ: جہاں کورونا وبا نے لوگوں کی نیندیں اُڑا دی ہیں اور معیشت کا پہیہ جام ہے اور خوف کی فضا قائم ہے لیکن ایسے میں بھی خوش باش لوگوں کی فہرست میں فن لینڈ پہلے نمبر پر برا جمان ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارےکے مطابق اقوام متحدہ کے تعاون سے خوش رہنے والوں کے رہائشیوں کی سالانہ رپورٹس تیار کرنے والے ادارے نے اس برس بھی 149 ممالک میں اوّل نمبر پر فن لینڈ کو جگہ دی ہے۔
اقوام متحدہ کے مطابق اس فہرست کے لیے محققین نے ایک ایک ملک جاکر وہاں کے رہائشیوں سے اور ان کی ذاتی خوشی ، ذاتی آزادی ، سماجی تعاون اور جی ڈی پی سے متعلق معلومات جمع کیں جبکہ وہاں بدعنوانی کا جائزہ بھی لیا ہے۔
اقوام متحدہ کی جاری فہرست میں فن لینڈ اوّل ، ڈنمارک دوم اور اس کے بعد سوئٹزرلینڈ ، آئس لینڈ اور نیدرلینڈز شامل ہیں جبکہ اس سال نیوزی لینڈ کا ایک نمبر کم ہو کر نویں نمبر آیا ہے ، تاہم نیوزی لینڈ کے علاوہ ٹاپ ٹین میں سارے یورپی ممالک شامل ہیں۔