
گوگل نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ونڈوز کمپیوٹر پر موبائل گیمز کھیلنے کی سہولت متعارف کرا دی ہے لیکن یہ ہے تو کچھ ممالک میں۔
گوگل نے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ امریکا، کینیڈا، میکسیکو، فلپائن، سنگاپور، ملائیشیا، انڈونیشیا اور برازیل میں رہنے والے افراد مخصوص اینڈرائیڈ گیمز کو کمپیوٹر پر کھیل سکتے ہیں۔
چند شرائط کا خیال رکھنا ہوگا جیسے کمپیوٹر میں ونڈوز 10 آپریٹنگ سسٹم، 8 جی بی ریم اور 10 جی بی اسٹوریج ضروری ہوگی۔
گوگل پلے گیمز ویب سائٹ میں ‘گیٹ بیٹا’ کے بٹن پر کلک کرکے اسے ڈاؤن لوڈ کرنا ہوگا جس کے بعد کمپیوٹر پر مختلف موبائل گیمز تک رسائی ممکن ہوجائے گی۔
ان گیمز کو کی بورڈ اور ماؤس سے کھیلنا ممکن ہوگا۔