خبریںصفحہ اول

ایمان مزاری کے خلاف مقدمہ خارج کرنےکی درخواست منظور

اسلام آباد ہائی کورٹ نے اداروں کےخلاف بیانات اور نازیبا الفاظ کے استعمال پر رہنما تحریک انصاف شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان مزاری کے خلاف مقدمہ خارج کرنےکی درخواست منظورکرلی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایمان مزاری کے خلاف اداروں کے خلاف بیانات اور نازیبا الفاظ کے استعمال کے کیس کی سماعت ہوئی۔

دوران سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ ایمان مزاری اپنے کہے پر ندامت کا اظہار کر چکیں، جس پر ایمان مزاری کی وکیل زینب جنجوعہ ایڈوکیٹ نے کہا کہ ہم نے تو پہلے دن کہہ دیا تھا جو لفظ بولا گیا اس کا کوئی جواز نہیں، چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ایمان مزاری آفیسر آف کورٹ ہیں ان کو ایسے الفاظ نہیں بولنے چاہیے۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ ایمان مزاری معذرت کر چکیں اب مزید کیا چاہتے ہیں؟ وکیل وزارت دفاع نے کہا کہ ایمان مزاری باقاعدہ پریس میں اپنے بیان پر معافی مانگیں، جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ وہ اس عدالت کے سامنے اپنے بیان پر معذرت کا اظہار کر چکیں، اس بیان کا وقت بھی دیکھیں ان کی والدہ کے ساتھ اس وقت کیا ہوا تھا۔

Back to top button

New Report

Close