
کوئٹہ: سول اسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کے باعث بچہ جاں بحق ہو گیا ، ورثا نے لاش کے ہمراہ جناح روڈ پر احتجاج کیاہے۔
کوئٹہ کے سول اسپتال میں 10 سالہ بچے کو اسپتال لایا گیا جہاں دوران بچے کا انتقال ہوگیا، تاہم بچے کے اہل خانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ بچے کی موت ڈاکٹروں کی غفلت کے باعث ہوئی ہے۔
ورثا نے الزام عائد کیا کہ داکٹر بچے کو ایک دوسرے کے پاس ریفر کرتے رہے، جس کی وجہ سے بچے کی حالت غیر ہو گئی اور اس کی موت واقع ہو گئی ، ورثا نے میت کے ہمراہ احتجاج کیا اور جناح روڈ کو ٹریفک کے لئے بند کردیا۔
دوسری جانب ڈاکٹروں کا مقف ہے کہ جب بچے کو لایا گیا تو اسے ڈائریا تھا اور وہ آخری اسٹیج پر تھا ،اسے بچانے کی بھرپور کوشش کی گئی لیکن دوران علاج ہی اس کی موت واقع ہوگئی۔
واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری صحت صالح محمد ناصر نے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے، کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔