صفحہ اول

جنگل میں آگ لگا کر ویڈیو بنانے کے کیس میں ٹک ٹاکر ڈولی کی ضمانت منظور

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جنگل میں آگ لگا کر ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے کیس میں ٹک ٹاکر نوشین عرف ڈولی کی ضمانت منظور کرلی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ٹک ٹاکر کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی جس میں عدالت نے استفسار کیا کہ کوئی شواہد موجود ہیں کہ آگ ڈولی نے لگائی؟ آگ لگانے سے درختوں کا کتنی مالیت کا نقصان ہوا؟ ۔

عدالتی استفسار پر پولیس نے بتایاکہ ٹک ٹاکر ڈولی کے خلاف تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج ہے جب کہ تخمینہ لگانا ہے کہ کتنا نقصان ہوا۔

بعد ازاں عدالت نے ٹک ٹاکر نوشین عرف ڈولی کی ضمانت منظور کرلی ہے۔

Back to top button

New Report

Close