خبریںصفحہ اول

اندر کا دھیان کیسے رکھیں؟

بالکل ویسے ہی جیسے باہر کا دھیان رکھنا سیکھا ہے۔ جیسے بال بنانا، برش کرنا، نت نئے کپڑے پہننا، حتیٰ کہ سیدھی جرابیں تک پہننا سیکھا ہے۔

بس باہر کو ہی سجانا سیکھ لینے سے انسان کہاں مکمل ہوتا ہے۔ اندر کی سجاوٹ سے ہی تو زندگی سنورتی ہے۔

کچھ لوگ بولتے ہیں تو باتوں سے بدبو آتی ہے۔ لفظوں کا صحیح استعمال بھی نہیں سیکھ سکتے۔ اسی طرح کچھ لوگ تمام عمر چابیاں جیب میں ہوتے ہوئے جذبوں کی جیل میں قید رہتے ہیں۔

خالی منہ کو ملنا ہی نہیں اور بہت کچھ سیکھنا پڑتا ہے۔ محبت کرنا۔۔۔ نفرت نہ کرنا۔۔۔ بدلہ نہ لینا۔۔۔ معاف کر دینا۔۔۔ سب کچھ سیکھنے سے آتا ہے۔
صابر چوہدری (ماہر نفسیات)

جواب دیں

Back to top button

New Report

Close