خبریںصفحہ اول

جہیز نا ملنے پر 3 بہنوں کی بچوں سمیت خود کشی

جے پور: بھارتی ریاست راجستھان میں سسرال کی طرف سے جہیز کے لیے طعنے ملنے اور پریشان کرنے پر ایک ہی خاندان میں رخصت ہو کر آنے والی تین بہنوں نے اپنے بچوں کے ہمراہ خود کشی کر لی ہے ۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خود کشی کرنے والی بہنوں میں سے دو حاملہ بھی تھیں، والدین کی طرف سے جہیز نہ ملنے پر سسرالی انہیں تشدد کا نشانہ بناتے تھے جس سے تنگ آکر تینوں لڑکیوں نے یہ انتہائی قدم اٹھایا ہے ۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ والدین کی طرف سے جہیز نہ ملنے پر سسرالی تینوں بہنوں کو تشدد کا نشانہ بناتے تھے جس سے تنگ آکر تینوں لڑکیوں نے انتہائی قدم اٹھانے کا فیصلہ کیا۔ خودکشی کرنے والئ لڑکیوں کی عمریں 20، 23 اور 25 سال تھیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ راجستھان کے ضلع جے پور میں تین بھائیوں کی شادی مذکورہ تینوں لڑکیوں سے ہوئی تھی اور سب ایک ہی گھر میں رہتے تھے۔ خودکشی کے بعد اہل خانہ کو خط ملا جس میں لکھا تھا کہ ہم اب اس دنیا سے جارہے ہیں، اس طرح روز روز مرنے سے اچھا ہے ایک ہی بار دم نکل جائے، ہماری موت کی وجہ سسرال والے ہیں۔

Back to top button

New Report

Close