
اسلام آ باد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی عوام کے مسائل حل کرے گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بلاول بھٹو زرداری نے سندھ میں پہلے مرحلے میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ آج 26 جون کو سندھ میں بلدیاتی انتخابات ہورہے ہیں، بلدیاتی انتخابات میں عوام ووٹ دینے کے لئے گھروں سے باہر نکلیں۔
پاڪستان پيپلز پارٽي جي چيئرمين بلاول ڀٽو زرداري جو سنڌ ۾ پهرين مرحلي ۾ ٿيندڙ مڪاني چونڊن جي موقعي تي پيغام.@BBhuttoZardari#TeerPayThappa pic.twitter.com/dBWZZgI5Bw
— PPP (@MediaCellPPP) June 26, 2022
پیپلزپارٹی کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ عوام سے اپیل ہے بلدیاتی انتخابات میں تیر کے نشان پر ٹھپا لگا کر پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو کامیاب کریں۔
بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کے مسائل حل کرے گی، فیصلہ ضمیر کا ووٹ بینظیر کا۔