ترقی پذیر ممالک کو موسمیاتی فنانسنگ فراہم کی جائے، شہباز شریف

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ ترقی پذیر ممالک کو موسمیاتی فنانسنگ فراہم کی جائے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر ماحولیات کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ماحولیات کے عالمی دن پر صرف ایک زمین تھیم رکھی گئی ہے۔
On World Environment Day today, the theme of #OnlyOneEarth is a clarion call for a united global action to address multifaceted challenge of climate change. It is critical that developing countries are provided with climate financing to fight environmental hazards.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) June 5, 2022
تھیم موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے واضح مطالبہ ہے۔تھیم میں متحد ہوکر عالمی اقدام کرنے کا واضح مطالبہ کیا گیا ہے ۔
ان کا کہنا ہے کہ یہ بہت اہم ہے کہ ترقی پذیر ممالک کو موسمیاتی فنانسنگ فراہم کی جائے۔