دلچسب و عجیبصفحہ اول

خاتون رسی یا کسی سہارے کے بغیر دیوارپر چڑھ رہی ہے وڈیو وائرل

بھارت میں ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ایک خاتون کو پانی کے حصول کے لیے کنویں کی دیوار پر چڑھتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

پانی کی شدید قلت نے خاتون کو بغیررسی کے کنویں میں اترنے پرمجبورکردیا، سوشل میڈیا پروائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے گاؤں میں ایک خاتون ایک بالٹی پانی بھرنے کے لئے بغیررسی کی مدد کے کنویں میں اتررہی ہیں۔

ریاست مدھیہ پردیش کی اس ویڈیو سے وہاں پانی کی شدید کمی کی عکاسی ہوتی ہے۔

غوثیہ نام کے گاؤں میں کنویں اور تالاب خشک ہو جانے کے بعد پانی کی بوند بوند کوترستے رہائشی پانی کے حصول کے لئے اپنی جان کو داؤ پرلگانے پرمجبور ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ سرکاری ملازمین اور سیاسی رہنما انتخابات کے دوران یہاں آتے ہیں مگر اس سال ہم نے پانی کی مناسب فراہمی تک الیکشن کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارت میں پانی کے حصول کے لیے اپنی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے والے افراد کی ویڈیوز اکثر وائرل ہوجاتی ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیو سامنے آنے پر مودی سرکار کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے علاقے میں پانی فراہم کے انتظامات کرنے کا مطالبہ کیا۔

ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح ایک خاتون رسی یا کسی سہارے کے بغیر دیوار پر اسپائیڈر مین کی طرح چڑھ رہی ہے۔

Back to top button

New Report

Close