کچھ اُل٘و کے بارے میں

الو تو آپ نے ضرور دیکھا ہوگا لیکن اس کی خصوصیات کیا کیا ہیں جو اسے دوسرے پرندوں سے مختلف بناتی ہیں، یہ شاید آپ کو معلوم نہ ہو.
الو ایک اچھا شکاری ہونے کے ساتھ ساتھ ایک انسان دوست پرندہ بھی ہے. یہ ایشاء اور یورپ میں بکثرت پایا جاتا ہے.
مغرب میں یہ شرف صرف الو کو ہی حاصل ہے کہ اسے وہاں عقلمندی کا حامل پرندہ سمجھا جاتا ہے لیکن ہمارے معاشرے میں نجانے کیوں اُسے خواہ مخواہ ‘اُلو’ سمجھا جاتا ہے.
زیادہ تر الوؤں کی آنکھیں ان کے چہرے کے اگلے حصے میں ہوتی ہیں. چنانچہ اسی وجہ سے اُلو اپنی دونوں آنکھوں سے بیک وقت ایک ہی شے کو دیکھ سکتا ہے. علاوہ ازیں ایک اور دلچسپ بات کہ الو اپنی آنکھوں کے ڈھیلوں کو حرکت نہیں دے سکتا. تاہم وہ اپنے سر کو دائیں بائیں گھما کر کسی شے کو ضرور دیکھ سکتا ہے.
بعض الوؤں میں یہ صلاحیت بھی ہوتی ہے کہ وہ محض آواز کی مدد سے اپنا شکار کا تعین کرلیتے کہ ان کا شکار کس جگہ موجود ہے.