خبریںصفحہ اول

مسلسل نوڈلز دینے پر بیوی کو طلاق دے دی

بھارت میں آئے روز کچھ عجیب ہو تا ہوا نظر آتا ہے طلاق کو عام کر دیا ہے جیسے کو ئی گڈی گڈے کا کھیل ہو ، ایسا ہی ایک واقعہ دیکھنے کو ملا ہے مسلسل ناشتے میں نوڈلز دینے پر بیوی کو شوہر نے طلاق دے دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کے شہر نئی دہلی میں بیوی اپنے شوہر کو صبح کےت ناشتے ، ظہرانے اور رات کے کھانے میں بھی نوڈلز دیتی ہے جس کی وجہ سے طلاق دے دی ہے ۔

میاں بیوی میں علیحدگی ہونا کسی بھی ملک میں مہذب نہیں مانا جاتا اس کے باوجود کسی نا کسی ٹھوس وجہ کی بنیاد پر میاں بیوی آپس میں طلاق جیسا سخت فیصلہ لینے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔

پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت کے جج ایم ایل رگھوناتھ نے طلاق سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ نوڈلز کھلانے پر طلاق کا معاملہ بلاری ڈسٹرکٹ کورٹ میں پیش آیا، جہاں شوہر نے عدالت کو بتایا کہ اہلیہ کو معلوم ہی نہیں کہ کھانے کیسے بنتے ہیں وہ تو صبح ناشتے، ظہرانے اور رات کے کھانے میں بس نوڈلز ہی دیتی ہے۔

شوہر نے عدالت کو بتایا کہ میری بیوی مارکیٹ گئی اور اشیاء ضروری خریدنے کے بجائے صرف نوڈلز خرید کر لے آئی اور تین اوقات کھانے میں صرف نوڈلز ہی دے رہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت کی جانب سے دونوں میاں بیوی کے درمیان مصالحت کی کوشش کی گئی مگر دونوں نے علیحدگی اختیار کرنے پر اتفاق کیا۔

Back to top button

New Report

Close