خبریںدلچسب و عجیبصفحہ اول

شہری نے کتا بننے کے خواب کو پورا کرنے کے لیے لاکھوں کی رقم لگا دی

ٹوکیو: جاپان سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے جانور جیسا نظر آنے کا اپنا خواب پورا کر لیاہے ، شہری نے کتے کی طرح نظر آنے کےلیے 31 لاکھ روپے سے زائد خرچ ڈالے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپان سے تعلق رکھنے والے ٹوئٹر صارف ٹوکو نے اپنی ایسی تصاویر پوسٹ کی جس نے انٹرنیٹ پر تہلکہ مچا دیا ہے۔

دنیا میں ہر شخص کا کوئی نا کوئی خواب ہوتا ہے مگر جاپان سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے اپنا دیرینہ خواب پورا کیا جسے جان کر سوشل میڈیا صارفین دنگ رہ گئے۔

اطلاعات کے مطابق انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی تصویر میں جاپانی شہری کو ایک کتے جیسے دکھنے والے لباس میں دیکھا گیا جس کے بعد یہ یقین کرنا مشکل تھا کہ اس لباس کے اندر ایک انسان موجود ہے۔

جاپانی شہری نے اپنی خواہش پوری کرنے کےلیے 31 لاکھ روپے کی خطیر رقم خرچ کی اور فلموں و اشتہارات کیلئے ملبوسات تیار کرنے والی ایجنسی سے رابطہ کیا۔

جاپانی شخص نے زیپٹ نامی ایجنسی کی مدد سے کتے کا لباس تیار کروایا جس کی تیاری میں کمپنی کو ایک ماہ سے زائد عرصہ لگا لیکن لباس ایسا کہ پہنے کے بعد جاپانی شہری حقیقت میں کتا لگنے لگا۔

Back to top button

New Report

Close