خبریںصفحہ اول

سندھ اسمبلی: رات گئے اجلاس میں نئے مالی سال کا بجٹ منظور

کراچی: سندھ اسمبلی اجلاس میں  رات گئے  مالی سال 2022-23 کے 1713 ارب روپے کا بجٹ متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔

بجٹ منظوری کے وقت ایوان میں اپوزیشن ارکان میں سوائے ایم کیوایم کے کوئی بھی رکن اپوزیشن بینچوں پر نہیں تھا۔ بجٹ میں کٹوتی کے لیے جمع کرائی گئی تحریک انصاف اور جی ڈی اے کی تمام تحاریک ان کی ایوان میں عدم موجودگی پر مسترد کردی گئیں۔

اس سے قبل، دن میں ہونے والا اجلاس ایوان کی تاریخ کے طویل ترین اجلاسوں میں سے ایک تھا جو 12 گھنٹے سے زائد جاری رہا، اس طویل اجلاس کے دوران قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ نے 5 گھنٹے سے زیادہ بات کی۔

قبل ازیں  اجلاس 11 بجکر 55 منٹ پر 10 منٹ کے لیے ملتوی کیا گیا اور دوبارہ رات 12 بجکر 8 منٹ پر شروع ہوا اور صرف 15 منٹ کی کارروائی میں  ایوان نے بجٹ کی منظوری دے دی۔

Back to top button

New Report

Close