
ترکیہ کا مشہور ڈراما سیریل کورلش عثمان جس کا چوتھا سیزن نہ صرف ترکیہ بلکہ پاکستان، انڈیا، بنگلہ دیش سمیت دنیا بھر میں مقبول ہورہا ہے اس کی قسط نمبر 116 کو موخر کیا گیا ہے۔ اس کی دو اہم وجوہات سامنے آئی ہیں، جو کہ ہم آج کی اس ویڈیو میں آپ کو بتائیں گے۔ ساتھ ساتھ ہم آپ کو عثمان کا کردار ادا کرنے والے اداکار براق اوزچیویت کے متعلق وائرل ویڈیو کا بھی بتائیں گے جس میں وہ زلزلے دوران گرنے والی عمارت سے باہر آرہے ہیں۔
قارئین! سب سے پہلے تویہ بات اہم ہے کہ سلطنت عثمانیہ پر بننے والے ڈرامے کورلش عثمان کی ایک سو سولہ قسط کے موخر کیے جانے کی قبل از وقت اطلاع نہیں دی گئی، ڈرامے کے پروڈیوسر محمت بوزداغ کی جانب سے بھی کوئی پیشگی اطلاع نہیں دی گئی جس کی شاید وجہ ہو کہ آخری وقت پر یہ فیصلہ ہوا اور اس وقت اس کی پیشگی اطلاع دینے کا وقت نہیں ہو یا پھر یہ عارضی طور پر تاخیر ہوسکتی ہے آئندہ ہفتے سے باقاعدگی سے ڈرامے کو جاری کردیا جائے۔ یہاں پر ایک بات یاد دہانی کے طور پر بتاتے چلیں کہ محمت بوزداغ نے یہ بات پہلے ہی بتا دی تھی کہ یہ ڈرامہ کم از کم 6 سال تک جاری رہے گا اور یہ اپنے عہد کے مقبول ترین ڈراموں میں سے ایک ہوگا۔
اب بات کرتے ہیں کورلش عثمان کی 116 قسط اپلوڈ کیوں نہیں ہوئی اس کی وجوہات کیا ہیں۔
قارئین! یہ بات تو آپ جانتے ہی ہیں کہ ڈرامے کی اس قسط کے 2 روز قبل ترکیہ اور شام کے سرحدی علاقوں میں شدید زلزلے نے سب کو کچھ جیسے تباہ کردیا ہو۔
اس زلزلے سے ہونے والی اموات اور پھر اس کے بعد کی صورتحال دیکھ کر دل کسی دوسری چیز کا تصور بھی نہیں کرسکتا۔
تاہم ڈرامے کے حوالے سے کچھ لوگوں نے دعویٰ کیا کہ زلزلے کے باعث اپ کمنگ قسط تیار نہیں ہوسکی یہ بات درست نہیں ہے۔
کیوں کہ اپلوڈ ہونے والی قسطیں پہلے سے تیار ہوتی ہیں اور ڈرامہ آگے کی قسطوں پر کام کررہا ہوتا ہے۔
قسط کو روکنے کی ایک وجہ تو یہی ہے کہ چونکہ اس وقت ترکیہ کے حالات افسوسناک ہیں تو اس وجہ سے ڈرامے کو فوری طور پر روکا گیا تاہم ایسا نہیں کہ یہ اب طویل موخر ہوگا بلکہ ڈرامے کو روکنے کے حوالے سے کوئی اطلاعات نہیں ہیں۔
ترکیہ اور شام میں زلزلے کے باعث کئی دل دہلا دینے والی ویڈیوز منظر عام پر آرہی ہیں وہیں ایک ویڈیو ڈرامہ سیریل کورلش عثمان میں عثمان کا کردار ادا کرنے والے اداکار براق اوزچیویت کی بھی جو کہ مکمل مٹی اور گرد میں اٹے ہوئے سیٹ سے اتر رہے ہیں اور ان کے پاس ایک رپورٹر مائیک پکڑے آتی ہے اور کچھ پوچھتی ہے۔
تاہم اس ویڈیو کے کیپشن میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ یہ ویڈیو عثمان کے زلزلے میں سیٹ کے گرنے کے بعد کی ہے جس میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ عثمان اور اس کی مکمل ٹیم اس سیٹ کے نیچے دب گئی
کچھ لوگ یہ بھی دعویٰ کررہے ہیں کہ عثمان کا کردار ادا کرنے والے اداکار براق اوزچیویت زلزلے میں لوگوں کی مدد کررہے ہیں تو یہ بات بھی درست نہیں ہے
چونکہ یہ زلزلہ ترکیہ اور شام کے سرحدی علاقے میں آیا ہے نہ کہ پورے ترکیہ میں تو اس بات میں کوئی صداقت بظاہر نظر نہیں آتی۔
البتہ یہ سین جو ویڈیو میں دکھایا جارہا ہے یہ گزشتہ ایک قسط کا ہوسکتا ہے جب کورلش عثمان اور ان کے سپاہی ایک غار میں جاتے ہیں جہاں دھماکا ہوجاتا ہے اور یہ سب وہاں پھنس جاتے ہیں اس سین میں تمام اداکاروں کی یہی حالت دیکھی جاسکتی ہے۔
قارئین! یہاں ایک اور چیز کی بھی اطلاعات ہیں کہ زلزلہ متاثرین کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے آنے والی قسطوں میں تبدیلیاں کی جاسکتی ہیں، اس سے قبل بھی ہم نے کورونا کی صورتحال جیسی کچھ چیزیں سابق اقساط میں بھی دیکھی تھیں جس میں ایک وبا پورے قبیلے میں پھیل جاتی ہے اور اس سے اموات ہوجاتی ہیں۔
ایسی کچھ چیزیں یہاں بھی متوقع ہیں، تاکہ زلزلہ متاثرین کو خراج عقیدت پیش کیا جائے۔
قارئین! یہ تو اب تک کی کورلش عثمان ڈرامے کی اپ ڈیٹ آپ کو یہ ویڈیو کیسی لگی اپنی رائے کا اظہار ضرور کیجیے گا، جاتے جاتے یہ بھی بتاتے جائے گا کہ کیا قسط کو موخر کرنے کا اقدام درست ہے یا نہیں ۔
دعا ہے کہ اللہ پاک ہمیں عافات سے محفوظ رکھے، زلزلوں اور سیلابی صورتحال سے بچائے، آمین