دلچسب و عجیبصفحہ اول

اٹاوہ، پاکستانی ٹرک آرٹ نے دیکھنے والوں کے دل موہ لئے

اٹاوہ : کینیڈا کے دارالحکومت اٹاوہ میں پاکستان کے مشہور روایتی ٹرک آرٹ کی نمائش ک انعقاد کیا گیا جس میں شرکا نے بھرپور دلچسپی لی ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیر پاکستان ظہیراے جنجوعہ نے کہا کہ پاکستان کا ٹرک آرٹ ہماری ثقافت اور سماجی ڈھانچے کا اہم ترین جزو بن چکا ہے اور اب یہ فن ٹرکوں اور بسوں سے گھروں کی دیواروں اور آرٹ گیلریوں سے ہوتا ہوا اپنی خوبصورتی اور دیدہ زیب رنگوں کے بدولت دنیا بھر میں آرٹ کے دلدادہ شائقین کی توجہ کا مرکز بن چکا ہے۔

اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور کینیڈا کے مابین گرم جوشی پر مبنی قریبی اور مضبوط تعلقات استوارہیں اوردونوں ممالک اس سال اپنے سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ منارہے ہیں جس کوبھرپور انداز سے منانے اور کینیڈا میں پاکستان کی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لیے ٹرک آرٹ نمائشوں سمیت دیگر کئی پروگرام ترتیب دیے گئے۔

پاکستانی سفیر نے اپنے خطاب میں کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو بھی دونوں ملکوں کے مابین پل کا کردار ادا کرنے اور دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کی طرح کینیڈا میں مقیم پاکستانی اور پاکستان نژاد کینیڈینزپاکستان کا اثاثہ ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان عوامی رابطوں کو مضبوط بنانے کا اہم ذریعہ ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اٹاوا شہر کیمیئرجم واٹسن نے دارالحکومت کی اور شہرکی مشہور شاہراہ پر مقامی آبادی اور سیاحوں کی دلچسپی کے لیے پاکستانی ٹرک آرٹ کا ایک دیدہ زیب نمونہ تیار کرنے پر پاکستان ہائی کمیشن اور پاکستانی فنکاروں کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نیاپنے خطاب میں پاکستان اور کینیڈا کے مابین تعلقات کو بہت مضبوط اور مثبت قرار دیا۔ اس سے قبل کینیڈا کیسینٹ میں بھی پاکستان ٹرک آرٹ کی نمائش کا اہتمام کیا گیا جس میں لگ بھگ 2 درجن کینیڈین سینٹرزاورارکان پارلیمان نے شرکت کی۔ تقریب کا اہتمام پاکستان نژاد کینیڈین سینٹر اور کینیڈین سینٹ میں انسانی حقوق کی کمیٹی کی چیئر پرسن سینٹر سلمی عطا اللہ جان اور پاکستان ہائی کمیشن نے مشترکہ طور پر کیا ۔

تقریب کے دوران کینیڈین سینٹرز نے پاکستانی فنکاروں کے ہنر کو سراہنے کے علاوہ ٹرک آرٹ پر مبنی تصاویر کی تیاری میں بھی حصہ لیا۔ پاکستان ہائی کمیشن کے زیراہتمام کینیڈین پارلیمنٹ میں ٹرک آرٹ کی نمائش ہوگی جس کے بعد پاکستانی فنکاروں کی ٹیم ٹورنٹو اور کینیڈا کے دیگر شہروں میں بھی اپنے فن کا مظاہرہ کرے گی۔

اٹاوا کے مصروف ترین کمرشل حصے میں پاکستان کے مشہور اور روایتی ٹرک آرٹ کی نمائش کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستان کے سفیرظہیراے جنجوعہ اور اٹاوا شہر کے میئر جم واٹسن کیعلاوہ شہر کے کونسلرز،کینیڈین حکام اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ہے۔

شرکا نے پاکستانی فنکاروں کو شہر کی مصروف شاہراہ پر واقع بلند دیوار پر پاکستان ٹرک آرٹ کی نمائندہ خوبصورت،رنگ برنگی پھول پتیاں، نمونہ جات اورنقش و نگار بناتے ہوئے دیکھا۔

Back to top button

New Report

Close