خبریںسیر و سیاحتشوبزصفحہ اول
جمال شاہ کا پی ٹی آئی کارکنان کی طرف سے درختوں کو آگ لگانے پر شدید ردعمل

اسلام آباد: سینئر اداکار جمال شاہ نے پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے درختوں کو آگ لگانے کے واقعے پر شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں جمال شاہ نے کہا کہ میں نے کہا تھا تمام پارٹیوں کو باہر نکلنا چاہیے تھا تاکہ حقیقی عوامی طاقت کا مظاہرہ ہوتا اور بیچارے درخت ایسے نہ جلتے۔
ایک صارف کی جانب سے اس واقعے کا سوموٹو لینے کا مطالبہ کیا گیا جس پر اداکار نے تبصرہ کیا کہ درخت جل رہے ہیں سپریم کورٹ تو نہیں کہ سوو موٹو ہو۔
واضح رہے گزشتہ روز اسلام آباد کے بلیو ایریا میں پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں شریک مظاہرین نے درختوں اور گاڑی کو آگ لگادی تھی۔