
تھرپارکر: نایاب نسل کے ہرن لے جانے والے پولیس اہلکار سمیت تین افراد گرفتار کرلیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق تھرپارکرمیں نایاب نسل کے دو ہرن لے جانے والے پولیس اہلکار سمیت تین افراد گرفتار کرلیے گئے ہیں۔ ڈپٹی کنزرویٹر وائلڈ لائیف کا کہنا ہے کہ زیرو پوائنٹ چھاچھرو پر رینجر پوسٹ پر کارروائی کی گئی ، رینجرز چیک پوسٹ کے اہلکاروں نے دو ہرن سمیت ملزمان کو محکمہ وائلڈ لائیف کے حوالے کر دیا ہے۔
ریاض رند ڈپٹی کنزرویٹر وائلڈ لائیف میرپورخاص نے بتایا کہ دو ہرن اور پولیس اہلکار سمیت تین افراد ہماری تحویل میں ہیں، کل ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
ترجمان ایس ایس پی تھرپارکر حسن سردار نیازی نے مزید کہا کہ واقعے میں ملوث پولیس اہلکار شاہنواز بجیر کو معطل شوکازنوٹس جاری کردیا گیا ہے۔