خبریںشوبزصفحہ اولملٹی میڈیا

آریانا گرانڈے کے بعدآئمہ بیگ دپیکا کو بھی کاپی کرنے لگیں

کراچی : پاکستان آئمہ بیگ، آریانا گرانڈے کو کاپی کرنے کے بعد دپیکا کو بھی کاپی کرنے لگی ہیں۔سوشل میڈیا پر پاکستانی گلوکارہ آئمہ اور بالی ووڈ اداکارہ دپیکا کی تصاویر وائرل ہو رہی ہیں۔

اس سے قبل گلوکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک لائیومیں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں کبھی بھی آریانا گرانڈے کی طرح نہیں بننا چاہتی ہوں، وائرل ہونے والی تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین کا گلوکارہ آئمہ کے لیے کہنا ہے کہ اب انہوں نے بالی ووڈ اداکارہ کو بھی کاپی کرنا شروع کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ گلوکارہ نے انسٹاگرام پر لائیوسیشن میں اپنے مداحوں کے دلچسپ سوالوں کے جواب دیے تھے۔گلوکارہ آئمہ سے مداح نے سوال کیا تھا کہ آپ آریانا گرانڈے کی طرح بننے کی کوشش کیوں کرتی ہیں؟اِس سوال کے جواب میں آئمہ بیگ نے کہا تھا کہ صرف ایک پونی اور ایک لائنر مجھے آریانا گرانڈے نہیں بنا سکتا ہے۔

اس حوالے سے گلوکارہ آئمہ بیگ نے مزید کہا تھا کہ مجھے آریانا کی آواز اور اسٹائل پسند ہے لیکن اِس کا مطلب یہ نہیں کہ میں ان کی طرح بننا چاہتی ہوں۔

اس بات کی تصدیق انہوں نے مداحوں کو اس طرح بھی دی کے مجھے تو ہانیہ، سلینا اور مومنہ کا انداز بھی بہت پسند ہے تو کیا میں ان کی طرح بھی بننے کی کوشش کرتی ہوں۔

دوسری جانب گلوکارہ نے کہا تھا کہ اس میں کوئی برائی نہیں کہ اگر آپ کسی ایسی شخصیت کا اسٹائل نقل کر رہے ہیں جس نے آپ کو متاثر کیا ہے۔

آئمہ نے مزید کہا تھا کہ کوئی بھی شخص اپنی پسندیدہ شخصیت کا انداز اِس لیے اپنانے کی کوشش کرتا ہے کہ وہ دیکھنا چاہتا ہے کہ وہ اِس اندازمیں کیسا دکھائی دے گا۔

یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے سیزن 5 کی افتتاحی تقریب میں آئمہ بیگ نے امریکی گلوکارہ آریانا گرانڈے کے جیسا ہیئر اسٹائل اور لباس پہنا ہوا تھا۔

واضح رہے کہ گلوکارہ آریانا گرانڈے کو کاپی کرنے پر آئمپ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا

Back to top button

New Report

Close