
افغانستان کے دارلحکومت کابل میں طالبان حکومت کے کنٹرول کے بعد معمولات زندگی بحال ہونے لگا، کاروبار کھل گیا، مارکیٹیں بھی کھول دی گئیں۔ لوگوں نے خرید و فروخت شروع کردی ہے۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ وہ مطمئمن ہیں اور ان کی زندگیاں اور کاروبار محفوظ ہیں۔
دارالحکومت کی سڑکوں پر ٹریفک رواں دواں ہے۔ شہریوں پر امید ہیں کہ نئی قیادت پُرامن ماحول میں ملک کو مستحکم بنانے میں کردار ادا کرے گی۔ دوسری جانب صورتحال میں بہتری کے بعد کابل ائیرپورٹ کو بھی سویلین ائیرٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔