دلچسب و عجیبصفحہ اول
اب بسیں بغیر ڈرائیور سڑکوں پر دوڑیں گی

برطانیہ میں پہلی بار اگلے ہفتے ڈرائیور کے بغیر چلنے والی بس سروس کا آغاز کیا جائے گا تاہم کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ڈرائیور بس کے اندر ہی موجود ہوگا۔
یہ بسیں 22.5 کلومیٹر کا سفر طے کریں گی اور ہفتے میں 10 ہزار مسافروں کو اپنی منزل تک پہنچائے گیں۔
بس کے آپریٹر کا کہنا ہے کہ یہ دنیا کی پہلی خود کار بس سروس ہے۔
اسٹیج کوچ بس سروس کے پالیسی ڈائریکٹر پیٹر اسٹیونز نے کہا کہ اس بس پر خودمختار ٹیکنالوجی کا پہلے بھی تجربہ کیا جا چکا ہے لیکن پہلی بار رجسٹرڈ لوکل بس سروس میں اس ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ یہ بس 50 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کریں گی، برطانیہ کے قانون کے مطابق بس میں ٹیکنالوجی کی نگرانی کے لیے حفاظتی ڈرائیور موجود ہوگا۔