شاعری
مشکل ہے بہت – میمونہ رحمت

جاتے برس کے، خوشیوں بھرے
گزرے لمحات کو قید کرنا
دسمبر کی یخ بستہ ہواؤں میں
ملے گئے زخموں کی مرہم کرنا
مشکل ہے بہت۔۔۔
کئی روپ سجائے، ان گنت چہروں پر
خلوص کی رمق تلاش کرنا
ٹوٹے خوابوں کی کرچیوں کو
جوڑ کر، اک نئی تعبیر رقم کرنا
مشکل ہے بہت۔۔۔