
ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ مادھوری ڈکشٹ فلمی پردے پر خواتین کی اصل تصویر کشی دیکھ کر خوش ہیں۔
مادھوی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں خواتین کی اسکرین پر عکاسی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں اب مصنفین خواتین کے لیے بہتر اسکرپٹ، بہتر کردار لکھ رہے ہیں، جبکہ اس سے پہلے، اگر آپ خواتین پر مبنی کچھ بھی اسکرین پر دکھاناچاہتے تھے، تو خواتین کو صرف کسی ظلم کابدلہ لینے والے فرشتے کے طور پر یا پھر کسی ظلم وستم کا شکار ہوتے ہی دکھایا جاتا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج خواتین کے لیے بہت اچھے کردار لکھے جا رہے ہیں جوکہ بہت مضبوط کردار ہیں، خواتین کامل نہیں ہیں، ان میں خامیاں بھی ہیں، اور یہی چیز ان کے کرداروں کو بہت خوبصورت بناتی ہے۔
انہوں نے کہا آج کل کی تحریروں میں یہی بات اچھی ہے اور یہی وجہ ہے کہ خواتین کو بہت اچھے کردار مل رہے ہیں، یہ فلموں میں خواتین کے لیے ایک سنہری