خبریں
سرکاری ملازمین کو عیدالاضحی پر کتنی چھٹیاں ہوں گی؟

اسلام آباد: پاکستان میں اس مرتبہ عیدالاضحی کے موقع پر سرکاری ملازمین کو ایک ہفتے سے زائد چھٹیاں ملنے کا امکان ہے۔
چاند نظر نہ آنے کے بعد پاکستان میں عیدالاضحی 21 جولائی کو منائی جائے گی۔ اس لحاظ سے 20 جولائی کو حج کی چھٹی ہونے کا بھی قوی امکان ہے۔کلینڈر کے مطابق سرکاری ملازمین 17 جولائی بروز ہفتہ سے تعطیل پر چلے جائیں گے۔
یوں ہفتہ وار تعطیل سے تعطیلات کا آغاز ہو جائے گا، 18 جولائی کو اتوار کی چھٹی ہو گی۔اس کے بعد 21، 22 اور 23 جولائی کو عید کی چھٹیاں جبکہ 24 اور 25 جولائی کو ہفتہ اور اتوار کی چھٹیاں ہوں گی۔اس طرح سرکاری ملازمین کو 17 جولائی سے 25 جولائی تک عید کی 9 چھٹیاں مل سکتی ہیں۔