
تازہ غزل
نقش تیرے نہیں مٹائیں گے
ہم کو منزل یہی بتائیں گے
آئے گا جب بہار کا موسم
پھول سارے یہ مسکرائیں گے
وہ نہیں جانتے وفا کرنا
رسم الفت کہاں نبھائیں گے
روٹھ جائیں اگر پرندے تو
ہم شجر پر انھیں بلائیں گے
وہ نہیں بے خبر فدا لیکن
حال دل کا اسے سنائیں گے
محمد اسلام فدا