خبریںشوبزصفحہ اول

اداکاری سے پہلے صفائی اور ویٹر کا کام کرچکا ہوں، نعمان سمیع کا انکشاف

ٹی وی ڈراموں کے ابھرتے ہوئے  نوجوان اداکار نعمان سمیع نے کامیابی تک پہنچنے کیلئے اپنی جدوجہد بارے انکشاف کیا ہے۔

حال ہی میں نعمان سمیع نے انسٹاگرام اکائونٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے ہلکے گلابی اور سفید رنگ کی ٹی شرٹ پہن رکھی ہے۔

اس پر ایک صارف نے کمنٹ کیا کہ آپ بالکل فوڈ پانڈہ کے ڈیلیوری بوائے لگ رہے ہیں، جس پر اداکار نے انکشاف کیا کہ وہ وہ اداکاری میں آنے سے قبل کچرا اٹھانے ، فرش صاف کرنے اور ٹوائلٹ صاف کرنے سمیت ریسٹورنٹ میں بطورِ ویٹر بھی کام کرچکے ہیں۔

نعمان سمیع نے  کہا کہ اگر میں اس شرٹ میں ڈیلیوری بوائے کی طرح لگ بھی رہا ہوں تو میرا نہیں خیال کہ اس میں کوئی مضحکہ خیز بات ہے، یہ ایک نوکری ہے اور جو لوگ یہ کام کرتے ہیں انہیں اپنے کام پر فخر ہونا چاہیے کیونکہ وہ محنت کرکے اپنے اہلخانہ کے لیے روزی روٹی کما رہے ہوتے ہیں۔

جس کے بعد صارف نے اداکار سے معافی مانگی ۔ نعمان سمیع اور صارف کی درمیان ہوئی بات چیت کا اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر پلیٹ فارمز پر وائرل ہو رہا ہے جس پر ان  کے مداح ان کی اس محنت اور لگن کو خوب سراہا رہے ہیں۔

Back to top button

New Report

Close