خبریںصفحہ اول

کے الیکٹرک کا سستا فیول استعمال نہ کرنا ظلم ہے، چیئرمین نیپرا

اسلام آباد: چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقینے کہاہے کہ کے الیکٹرک کا سستا فیول موجود ہونے کے باوجود استعمال نہ کرنا ظلم ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیر کے روز نیپرا میں کے الیکٹرک کی مئی کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی سماعت چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی کی زیرصدارت ہوئی،اتھارٹی کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ کے الیکٹرک کی جانب سے مانگا گیا اضافہ تقریبا 23ارب روپے ہے، مارچ کے مقابلے میں ایل این جی 50فیصد اور فرنس آئل 38 فیصد مہنگا ہوا۔

سماعت کے دوران کے الیکٹرک حکام نے بتایا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجہ عالمی مارکیٹ میں مہنگا فیول ہے، ایل این جی کارگوز کے ڈیفالٹ ہونے کے باعث پلانٹ کو گیس بھی کم ملی،چیئرمین نیپرا نے کے الیکٹرک کے حکام سے سوال کیا کہ سستا تیل موجود ہونے کے باوجود کیوں استعمال نہیں کیا گیا؟ یہ ظلم ہے کہ سستا فیول نہ چلایا جائے۔

نیپرا کے چیئرمین کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کے الیکٹر ک کے حکام نے کہا کہ سستا فیول دستیاب نہیں تھا،وائس چیئرمین نیپرا رفیق شیخ سوال کیا کہ کے الیکٹرک ٹھٹھہ اور جھمپیر سے سستی بجلی کیوں نہیں اٹھا رہی؟ کب تک مہنگی بجلی سپلائی کرتے رہیں گے؟جس پر کے الیکٹرک کے حکام نے کہا کہ کے الیکٹرک نیشنل گرڈ سے 1400میگا واٹ تک بجلی اٹھا سکتی ہے، ملک میں بجلی کی قلت ہے اس لیے نیشنل گرڈ سے 1100میگاواٹ لے رہے ہیں۔

Back to top button

New Report

Close