خبریںصفحہ اول

ایپل نے آئی فون آپریٹنگ سسٹم آئی او ایس کا نیا ورژن پیش

ایپل کمپنی نے آئی فون آپریٹنگ سسٹم آئی او ایس کا نیا ورژن 15.2.1 پیش کر دیا ہے جو ماضی کے مقابلے میں زیادہ بہتر کارکردگی کا حامل ہے۔
ایپل کے مطابق صارفین اسٹور سے آئی او ایس 15.2.1 آپریٹنگ سسٹم انسٹال کرسکتے ہیں۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ نئی اپ ڈیٹ میں پرانے ورژن کی طرح خرابیاں نہیں ہوں گی اور یہ ماضی کے مقابلے میں زیادہ بہتر ثابت ہو گا۔

ٹیکنالوجی ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی او ایس کے نئے ورژن میں میسج، فوٹوز اپ لوڈ اور کلاؤڈ سٹوریج سے متعلق مسائل کو دور کیا گیا ہے۔ آئی فون صارفین سیٹنگز کے آپشن میں جاکر جنرل سیکشن میں موجود سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کی آپشن پر کلک کر کے یہ نیا ورژن ڈاﺅن لوڈ اور انسٹال کر سکتے ہیں۔

Back to top button

New Report

Close