خبریں

واٹس ایپ نے صارفین کی آسانی کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرادیا

سوشل میڈیا کی معروف ویب سائٹ واٹس ایپ نے اب نیا فیچر متعارف کروا دیا، جس میں وائس میسج کو اب آپ اگر فاسٹ موڈ میں کرکے سننا چاہئیں تو سن سکتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ نے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس میں صارفین طویل وائس میسج جلدی سن سکتے ہیں، جب وائس میسج سننے کے لیے پلے کیا جائے گا تو ساتھ ہی ایک آپشن واٹس ایپ پر دیتا ہے جس پر کلک کرنے سے وائس میسج جلدی سن سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا کی دنیا میں میں دیگر ویب سائٹس اپنے صارفین کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے مختلف فیچر متعارف کراتی رہتی ہیں ، حال میں واٹس ایپ نے بھی اپنے صارفین کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے مذکورہ فیچر متعارف کرایا ہے۔

جواب دیں

Back to top button

New Report

Close