
جیو ٹی وی پر آج کل ایک ڈرامہ سیریل رنگ محل چل رہا جسے بہت پسند کیا جارہا ہے اسی پسندیدگی کو دیکھتے ہوئے جیو نے میگا قسطیں بھی پیش کرنا شروع کر دیں لیکن ہم بات کر رہے ہیں 50ویں قسط میں پائی جانے والی غلطیاں کیا ہیں۔ ڈرامہ رنگ محل کی 50ویں قسط خاصی انٹرسٹیڈ رہی جس میں رائید کی ملاقات ایک لمبے عرصے بعد ماہ پارہ کا سامنا ہوتا ہے وہ بھی تب جب ان کی فائل کو روک لیا جاتا ہے اور روکنے والی ماہ پارہ ہوتی ہے۔
سب سے پہلی مسٹیک کہ جب سارہ بھابھی سے بات کر رہی ہیں تو ان کے بالوں کا اسٹائل الگ ہے اور جب وہ دوسرے کمرے میں آتی ہیں تو وہاں ان کے بالوں کا اسٹائل الگ ہوجاتا ہے جب کہ وہاں سے یہاں آنے میں ایک دروازہ عبور کیا ہے۔
آگے بڑھیں تو رائید جب ماہ پارہ کے آفس جاتا ہے تو اس کی جیب میں چشمہ ہوتا ہے مگر جب وہ وہاں سے نکل کر بھاگتا ہوا روڈ پر جا رہا ہے تو اس کی جیب میں چشمہ نہیں ہو سکتا ہے۔ بھاگتے میں گر گیا ہو مگر ڈائریکٹر اتنا قیمتی چشمے کا نقصان نہیں ہونے دیگا اس نے کہا ہو گا اسے نکال کر رائید کو دوڑانا ہے۔
تھوڑا آگے بڑھیں اچانک بارش ہونے لگ جاتی ہے حیرت ہے کہ اسی بارش کا کہیں نام و نشان نہیں بس بادل وہ دور دکھائی دے رہے ہیں مگر رائید جہاں موجود ہے یہاں تو دھوپ ہے اور وہ بھی کڑک والی۔۔۔ باس ایسا تو نہ کریں لوگوں کا بادلوں سے یقین ہی اٹھ جائے گا
ارے رکیں رکیں ایک اور چیزیں دکھاتے ہیں
رائید اداس غصے میں اترتا ہے بھاگتا ہوا جارہا ہے، ڈائریکٹر صاحب نے سوچا کیوں نہ رائید کو دور سے بھگاتے ہوئے دکھاتے ہیں، جہاں گاڑی کے پاس سے رائید گزرتا ہے سفید کپڑے والا بندہ بھی گھوم رہا ہے لیکن یہ کیا رائید کو پھر واپس لاکر پھر وہی سے گزار دیا بیچارہ رائید سوچتا ہوگا بس کر دیں ڈائریکٹر صاحب پہلے ہی اتنا اونچائی سے بھاگتے ہوئے نیچے لائے پھر بارش میں بھگا دیا
چلیں ایک اور جادو دکھاتے ہیں، رائید اور ان کا منیجر ایک ساتھ اوپر گئے پھر رائید پہلے گیا منیجر پیچھے دوڑتا ہوا گیا، رائید خاصا آگے نکل گیا نوجوان بندہ ہے تیز دوڑتا ہوا گولی کے موافق گزر گیا منیجر بیچارہ لیٹ پہنچا
ارے یہ کیا رائید ادھر سے گزرا اور یہ منیجر صاحب کدھر سے بھاگتے ہوئے آئے۔۔۔ لگتا ہے منیجر صاحب لفٹ سے آئے ہیں تو لفٹ کا راستے دوسری طرف سے تھا، مگر اس طرح منیجر کو جلدی آنا چاہیے تھا۔۔۔۔ خیر ان کی مرضی جلد یا بدیر پہنچ تو گئے ناں۔۔ نا آتے تو
اب آپ کو دکھاتے ہیں ڈرامے کا اہم پارٹ خواتین تیار ہو جائیں، دن کا پہلا پہر چل رہا ہے خواتین خانہ نے لش کپڑے زیب تن کیے ہوئے ہیں، ابھی دن گزر رہا ہے خواتین نے کپڑے بدل بھی لیا اور یہ والے تو ان سے بھی لش ہیں۔۔۔۔ واہ بھئی مزے ان لوگوں کے قسم سے۔۔
ایک دن میں دو دو مرتبہ کہیں تین بھی ۔ ڈائریکٹر صاحب التماس ہے ایسا نہ کریں ادھر بچیاں بھی اب یہی ڈیمانڈ کرنے لگی ہیں۔