دلچسب و عجیبصفحہ اول

ڈیلوری بوائے پیزا تاخیر سے لایا شہری کا پولیس کو فون پر شکایت

کھانے کا آن لائن آرڈر دینے کے بعد صبر کے ساتھ ڈیلیوری بوائے کا انتظار کرنا معمول کی بات ہے لیکن کیا کبھی آپ نے یہ سوچا ہوگا کہ کوئی سر پھرا شخص آرڈر کی تاخیر پر پولیس کو شکایت درج کروائے گا؟

ایسا ایک غیر معمولی واقعہ برطانوی علاقے ایسیکس میں پیش آیا جہاں پولیس کو شکایت کی ایک فون کال موصول ہوئی۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی شہری کا پیزا  گھر پہنچنے میں تاخیر کا شکار ہوا تو اس نے پولیس کو فون کرنے کا فیصلہ کیا اور فون پر پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے پیزا کی ڈیلیوری کے لیے 30 منٹ سے انتظار کر رہا ہے۔

برطانوی شہری کے فون پر پولیس عملہ برہم ہوگیا اور کہا کہ یہ ہیلپ لائن غیر سنجیدہ لوگوں کے لیے ہرگز نہیں ہے، اس پر فون کرنا آپ کے پاس آخری آپشن ہونا چاہیے، کسی ہنگامی صورت حال میں ہی اس نمبر پر رابطہ کریں۔

واضح رہے کہ بہت سی پیزا ریسٹورنٹس کی جانب سے یہ دعویٰ کیا جاتا ہے کہ 30 منٹ میں پیزا کی ڈیلیوری ہوجائے گی لیکن وقت 30 منٹ سے زیادہ لگے تو صارف کو پیزا فری دیا جاتا ہے۔

Back to top button

New Report

Close