خبریںشوبزصفحہ اول

سیاستدان اپنی دولت کا پانچ فیصد پاکستان کو عطیہ کریں، علی ظفر

لاہور: معروف گلوکار و اداکار علی ظفر نے سیاسیت دانوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی دولت کا 5 فیصد حصہ پاکستان کو عطیہ کردیں۔

علی ظفر نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ میرا سیاسی رہنمائوں کے لیے عاجزانہ مشورہ ہے کہ اپنی دولت کا پانچ فیصد حصہ پاکستان کا عطیہ کریں تاکہ قوم کی حوصلہ افزائی ہو اور وہ بھی سامنے آکر آپ کے نقش قدم پر چلیں۔

گلوکار نے سیاسی رہنمائوں کو کہا کہ مثال کے ساتھ قیادت کریں۔

علی ظفر نے اپنے ٹوئٹ کے آخر میں ہیش ٹیگ کا بھی استعمال کیا جس میں لکھا تھا کہ یہ بس میرا ایک خیال ہے۔

Back to top button

New Report

Close