
لاہور: معروف اداکارہ عفت عمر نے عمران خان کے فالوورز پر مریم نواز کے بارے میں دیے گئے بیان پر اپنے لیڈر کی حمایت کرنے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔
عفت عمر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وہ عمران خان کے مریم نواز کے بارے میں دیے گئے بیان پر بالکل بھی سرپرائز نہیں ہوئیں لیکن انہیں غصہ بہت ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ ہر دفعہ عمران خان کے بارے میں یہی سوچتی ہیں کہ عمران خان اب اس سے زیادہ اور کونسی گھٹیا بات کرسکتے ہیں لیکن وہ کبھی ہمیں سرپرائز دینا بند نہیں کرتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس سے زیادہ اب اور کیا ہونا ہے کہ آپ اپنے مخالف کے بارے میں جوکہ ایک عورت ہے، ایک لیڈر ہے، اس طرح کا بیان دیں۔
عفت عمر کا کہنا تھا کہ اس سے بھی زیادہ دکھ عوام کا ردِعمل دیکھ کر ہوا، اور اگر عمران خان کو فالو کرنے والی خواتین اس بیان کے لیے بھی جواز پیش کررہی ہیں تو پھر یہ صورتحال ہمارے معاشرے کو بہت خطرناک طریقے سے بگاڑ رہی ہے اور انہیں یہ سب دیکھ کر بہت ڈر لگ رہا ہے۔