Site icon Writers Club Pakistan

اندر کا دھیان رکھنے کے چند طریقے

اپنے لیے وقت نکالیں، اپنے ساتھ وقت گزاریں۔

مکمل نیند لیں۔ نیند کا پرسکون زندگی سے بہت گہرا تعلق ہے۔ نیند پوری نہ ہونے کے بے شمار نقصانات ہیں۔

باقاعدگی سے مراقبہ کریں چاہے وہ پندرہ سے بیس منٹ تک ہی کیوں نہ ہو۔

ہفتہ میں کم از کم تین بار اکیلے واک کریں۔ کوشش کریں کہ واک کرتے وقت میوزک سننے کی بجائے ”اپنی سوچوں کی سنیں۔“ ایسا کرنا خود کو سمجھنے اور ”حال“ میں رہنے میں مدد دیتا ہے۔ (کبھی کبھی ننگے پاؤں بھی واک کریں)

جوگنگ کریں۔ ورزش کریں۔ اگر ہو سکے تو جم جوائن کریں۔ (جدید ریسرچ کے مطابق روزانہ معمولی سی ورزش ڈپریشن کی دوائی سے زیادہ اثر رکھتی ہے)

پریشان اور خالی فکر کرنے والے لوگوں سے پرہیز کریں۔

برے تعلقات سے تنہائی بہتر ہے مگر کوشش کریں کہ تنہا نہ رہیں۔ اچھے اور مخلص دوست تلاش کریں اور ان کے ساتھ وقت گزاریں۔ یا ہم خیال لوگوں کے ساتھ وقت گزاریں۔

نئے اور پوزیٹو مشاغل اپنائیں اور اسے ہفتہ میں کم از کم ایک سے دو گھنٹہ دیں۔

اچھی کتابیں پڑھیں۔ خصوصاً آٹوبائیوگرافیز پڑھیں۔ متاثر کرنے والے حقیقی ہیروز جنہوں نے عمل سے نہ صرف اپنی بلکہ دوسروں کی زندگیاں بھی بدل دی ہوں۔ ان کے بارے میں پڑھیں۔

اپنی نعمتوں کی لسٹ بنائیں اور اسے بار بار پڑھیں۔

کچھ نیا سیکھیں۔ آپ شاید اندازہ نہ ہو مگر جدید ریسرچ کے مطابق کچھ نیا سیکھنے سے انسان مضبوط ہوتا ہے اور خوش رہتا ہے۔

صبح و شام پوزیٹو اور حوصلہ دینے والے جملے دہرائیں۔

Stop Doing List یعنی ایسے کام جو آپ کو نہیں کرنے چاہئیں کی لسٹ بنا کر اس پر عمل کریں۔

بڑے تعلقات سے بچیں۔ بے معنی، بے منزل، تکلیف دہ تعلقات سے باہر نکل آئیں۔

Exit mobile version