Site icon Writers Club Pakistan

پاڑہ ہرن کا زخمی بچہ تونسہ شریف سے ڈی جی خان چڑیا گھر منتقل

 تونسہ شریف :محکمہ جنگلی حیات نے تونسہ شریف سے پاڑہ ہرن کا زخمی بچہ ریسکیو کرکے ڈی جی خان چڑیا گھر منتقل کردیا، ننھے زخمی ہرن کی اگلی ٹانگ کٹی جبکہ پچھلی دونوں ٹانگیں زخمی ہیں۔

ڈی جی وائلڈ لائف مبین الٰہی نے کہا کہ ہرن کے زخمی بچے کی عمر 7 دن ہے جبکہ اس کی اگلی دائیں ٹانگ کٹی ہوئی اور پچھلی دونوں ٹانگیں زخمی ہیں، جو کسی حادثے کی وجہ سے ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہرن کے زخمی بچے کو ہینڈ فیڈنگ کی جارہی ہے اور علاج معالجہ بھی جاری ہے، زخم ٹھیک ہوتے ہی ننھے ہرن کو پاڑہ ہرنوں کے انکلوژر میں اس کے دیگر ساتھیوں کیساتھ رکھا جائیگا۔

Exit mobile version