Site icon Writers Club Pakistan

واٹس ایپ نے بھارتی حکومت پر آئینی خلاف ورزی کا مقدمہ دائر کردیا

بھارتی حکومت ایک ایسا قانون نافذ کرنے جارہی ہے جو کیلیفورنیا کے فیس بک یونٹ کو پرائیویسی تحفظات سے متعلق قواعد و ضوابط کو توڑنے پر مجبور کرسکتا ہے۔

الجزیرہ کے مطابق واٹس ایپ نے اس قانون کے نفاذ کو روکنے کیلئے حکومت کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے جس کے تحت سوشل میڈیا کمپنیوں کو “اصل ذریعہ معلومات” کی شناخت حکام کے مطالبے پر ان کو فراہم کرنی ہوگی۔

واٹس ایپ نے کیس میں دہلی ہائی کورٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس نئے قانون کو ہندوستانی آئین کی رو سے رازداری کے حقوق کی خلاف ورزی قرار دے۔

اگرچہ قانون میں واٹس ایپ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ صرف ان لوگوں کی شناخت کرنے کی مجاز ہوگی جو غلط انفارمیشن پھیلاتے ہیں تاہم کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ یہ کام نہیں کرسکتی کیونکہ پیغامات اول سے آخر خفیہ ہوتے ہیں، لہذا اس قانون کی تعمیل کرنے کے لئے واٹس ایپ کو پیغامات بھیجنے والوں کی شناخت کے ساتھ ساتھ اُن کے وصول کنندگان کی شناخت سے بھی پردہ اٹھانا پڑے گا۔

Exit mobile version