Site icon Writers Club Pakistan

واٹس ایپ نے آرڈر کے نام سے نئے چیٹ پر کام شروع کردیا

واٹس ایپ نے صارفین کے لیے چیٹ کی آسانی پر کام شروع کردیا۔

واٹس ایپ بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ بزنس اکاؤنٹس کے لیے ایک نیا ٹول متعارف کرائے گا جسے ”آرڈر” کا نام دیا گیا ہے، یہ ٹول واٹس ایپ بزنس اکاؤنٹس کے لیے شارٹ کٹ کا کام کرے گا۔

بیٹا انفو نے اسی حوالے سے ایک اسکرین شاٹ بھی جاری کیا۔ جیسا کہ اس اسکرین شاٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چیٹ ایکشن شیٹ میں ”آرڈر” کے نام سے ایک نیا چیٹ شارٹ کٹ شامل کیا جائے گا۔

دراصل اس فیچر کے تحت بزنس اکاؤنٹس کسٹمرز کے لیے اپنی پراڈکٹ کا آرڈر ترتیب دے سکیں گے، اس فیچر کو استعمال کرتے ہوئے بزنس صارفین پروڈکٹ، مقدار اور قیمت مینشن کرکے اپنے کسٹمر کے ساتھ شیئر کیا جاسکے گا۔

Exit mobile version