Site icon Writers Club Pakistan

کپڑوں پر سے شکنیں صاف کرنے کا انوکھا طریقہ

ایک یا ایک سے زائد کپڑے استری کرنا واقعی تکلیف دہ اور کوفت کا کام ہے جس سے بہت اکثر دور بھاگنا چاہتے ہیں لیکن کیا ہو اگر کوئی ایسا طریقہ مل جائے جس سے کپڑوں پر سے شکنیں بغیر استری کے صاف ہوجائیں؟ ایک خاتون نے فیس بُک پر اس کیلئے ایک آسان طریقہ شیئر کیا ہے جس میں اُس نے صرف کپڑوں کو دھویا۔

ایما لوئس کوپر نامی خاتون نے بتایا کہ میں نے انٹرنیٹ پر ایک ویڈیو میں اس طریقے کو دیکھا تھا جس کے بعد میں نے فیصلہ کیا کہ اسے آزماؤں اور اُس وقت وقت سے میری زندگی میں بہت بڑا بدلاؤ آگیا۔

ایما نے اپنے دھُلے ہوئے گیلے کپڑوں کو خشک کرنے یا ڈرائیر میں ڈالنے کے بجائے سب کو رُسی میں دھوپ میں کلپ کی مدد سے ٹنگا دیا۔ اس سے نہ صرف کپڑے خشک ہوگئے بلکہ اُن پر موجود شکنیں بھی غائب ہوگئیں۔

Exit mobile version