Site icon Writers Club Pakistan

عمر اکمل نے مداحوں کو حوالات کی سیر کرادی

لاہور: قومی کرکٹر عمر اکمل نے آٹوگراف لینے کے لئے آنے والے مداحوں کو حوالات کی سیر کرادی ،عمراکمل کا شمار پاکستان کے نامور کرکٹرز میں ہوتا ہے۔ ان کے چاہنے والوں کی فہرست لسٹ میں لاکھوں مداح ہیں۔

گزشتہ روز عمراکمل کے گھر چار مداح ان کا آٹوگراف لینے آئے لیکن قومی کرکٹر نے مداحوں کو آٹوگراف دینے سے انکار کردیا، انکار پر کرکٹر اور مداحوں کے درمیان تکرار شروع ہوگئی، جس پر عمر اکمل نے ہیلپ لائن 15 پر فون کر کے مداحوں کو حوالات میں بند کروا دیا۔

ایس پی عزیز نے کہا کہ قومی کرکٹر عمر اکمل نے ان افراد کے خلاف درخواست دی ہے لہذا ان کی درخواست پر ہی مقدمہ درج کیا جارہا ہے،پولیس نے بتایا کہ عمر اکمل اور ملزمان میں تکرار کرکٹر کے گھر کی دہلیز پر ہوئی اورملزمان نشے میں تھے اور گاڑی سے شراب کی بوتل بھی برآمدہوئی ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ معاملے کی اطلاع ملنے پر ملزمان کو فوری گرفتار کر لیا گیا جبکہ گاڑی اور شراب کی بوتل بھی قبضے میں لے لی ہیں۔

Exit mobile version