Site icon Writers Club Pakistan

طالبان کے بغیر افغانستان میں امن ناممکن ہے، ترک صدر

 انقرہ:  ترک صدر رجب طیب اردگان کا کہنا ہے کہ افغانستان میں امن کے لیے طالبان سے ملاقات ضروری ہے، ترک حکام طالبان سے مذاکرات کے لیے کام کررہے ہیں۔

رجب طیب اردگان نے کہا کہ افغانستان میں امن سے پورے ایشیا میں امن برقرار رہ سکتا ہے ، جس کے لیے طالبان سے مذاکرات کرنے کی کوشش کررہے ہیں، امید ہے کہ جلد ملاقات کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

خیال رہے کہ امریکی افواج کے انخلا کے بعد ترکی نے کابل ائیرپورٹ کی سیکورٹی سنبھالنے کا اعلان کیا تھا تاہم طالبان تر ک حکومت کو اس حوالے خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ترکی اس معاملے سے دور رہے تو بہتر ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان پر طالبان تیزی سے کنٹرول حاصل کررہے ہیں، اور اب تک طالبان نے 9 کے قریب صوبائی دارالحکومتوں پر قبضہ کرلیا ہے۔

Exit mobile version